سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک کے علاوہ انڈونیشیا اور
افغانستان میں آج پہلا روزہ ہے۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں بھی آج پہلا
روزہ ہے ۔ جبکہ ہندوستان اور بنگلادیش میں پاکستان کے ساتھ پہلا روزہ اتوار کو
ہوگا۔ سعودی عرب میں مسجد نبوی اورمسجدالحرام میں پہلی تراویح کے روح پرور
مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں ہزاروں مسلمانوں نے نماز تراویح ادا کی۔
انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، عراق، کویت، یمن اور مصر سمیت خلیجی ممالک
میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔ برطانیہ میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔ پورے برطانیہ
میں رمضان کا آغاز ایک ہی دن ہونے پر کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب مانچسٹر حملے کے پیش نظر اہم مساجد کے اطراف سکیورٹی میں اضافہ
کر دیا گیا، جبکہ فرانس اور جرمنی میں بھی آج پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا
گیا ہے۔ ہندوستان کی مرکزی چاند کمیٹی اور بنگلادیش کی اسلامک فاونڈیشن کو
ماہ رمضان کا چاند نظرآنے کے شواہد نہیں ملے اس لئے پہلاروزہ 28مئی بروز
اتوار ہوگا۔