حیدرآباد 20جون(یواین آئی)تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ تلبیہ کی گونج میں شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ سے روانہ ہوا۔
مرکزی حج کمیٹی کے صدرنشین عبداللہ
کٹی،وزیرداخلہ محمد محمود علی اور صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمد سلیم نے قافلہ کو اتوار کی رات دیر گئے جھنڈی دکھائی۔
377عازمین پر مشتمل یہ قافلہ حج ہاوزسے شمس آباد ایئرپور ٹ کیلئے روانہ ہوا۔