ذرائع:
عازمین حج کی سہولت اور عوام کے مطالبے پر حج کمیٹی آف انڈیا نے ویٹنگ لسٹ میں منتخب عازمین حج کے لیے حج اخراجات کی پہلی اور دوسری قسط کے طور پر 2,72,300 روپے جمع کرانے کی تاریخ میں 6 جنوری تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قرعہ اندازی میں پہلے سے منتخب ہونے والے عازمین حج 6 جنوری تک 1,42,000 روپے کی حج اخراجات کی دوسری قسط بھی جمع کر اسکتے ہیں۔ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں عازمین حج سے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔