: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی 6 دسمبر ( یو این آئی) حج کمیٹی آف انڈیا کے حج بیت اللہ 2024 کے لیے فارم بھرنے کے اعلان کے بعد سفر حج کے لئے فارم بھرنے کا عمل 4 دسمبر 2023 سے شروع ہو گیا ہے ۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں مقدس سفر حج کے خواہشمند عازمین کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ اب تک دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر ، حج منزل ، ترکمان گیٹ پر
تقريباً 100 حج فارم بھرے جاچکے ہیں۔ اسی دوران آج 6 دسمبر کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کو ثر جہاں نے حج فارم بھرنے کے لیے کمیٹی کے دفتر
میں موجود درخواست دہندگان سے ملاقات کی اور انہیں حج بیت اللہ کے لیے منتخب ہونے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ محترمہ کو ثر جہاں نے اس سلسلے میں حج فارم بھرنے والے درخواست دہندگان سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں حج کرنے کے خواہشمند لوگوں کو یہ اطلاعات فراہم کریں اور اگر کسی کو کسی قسم کی پریشانی یا دقت کا سامنا ہو تو وہ اس بارے میں اطلاعات فراہم کریں اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر سے رابطہ کریں۔ ان مسائل کو بر وقت حل کرنے کی ہماری پوری کوشش ہو گی۔