: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی12/جولائی ( یو این آئی ) حج 2023کی ادائیگی کے بعدحجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اس درمیان دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے ادائیگی حج کے لیے جانے والے حجاج کرام سعودی ایئر لائنس کی پروازوں سے مسلسل وطن عزیز کو واپس آ رہے ہیں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق
احمدعارفی کی جانب سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق اب تک 37پروازوں سے 13073حجاج کی واپسی مکمل ہو چکی ہے جبکہ سعودی ایئر لائنس کی فلائٹ نمبرSV-3770سے101بغیر محرم کے خاتون حجاج کی واپسی پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں نے آج اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان خواتین حجاج کا پرجوش خیر مقدم کیا۔