: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بنگلور ، 31 اگست (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پر سنل لابورڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کرناٹک کے وزیر اعلی سدار میا سے ملاقات کر کے ان کو وقف ترمیمی بل پر ایک یادداشت پیش کی۔ یہ اطلاع آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔ وفد کی قیادت بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے کی۔ وفد میں کر ناٹک کے بعض ارکان بورڈ نیز مسلمانوں کی مقتدر دینی و ملی جماعتوں کے ریاستی سربراہ اور شہر بنگلور کی نمایاں شخصیات شامل تھیں، جن میں بطور خاص آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے ارکان میں کے رحمن خان، سابق مرکزی وزیر ، مولاناسید تنویر احمد ہاشمی صدر جماعت اہل سنت کرناٹک ، الحاج عاصم افروز
سیٹھ اس کے علاوہ مولانا شبیر احمد حسینی ندوی صدر مدرسہ اصلاح البنات بنگلور ، مفتی شمس الدین تجلی قاسمی سکریٹری جمعیت علما کر ناٹک ، جناب حافظ فاروق احمد جمعیت علما کر ناٹک ، حافظ سید عاصم عبد اللہ سکریٹری جمعیت علما کرناٹک، ، ڈاکٹر سعد بلگامی امیر حلقہ: جماعت اسلامی ہند ، مولانا وحید الدین خان سکریٹری جماعت اسلامی کرناٹک،، مولانا مقصود عمران رشادی امام و خطیب جامع مسجد بنگلور ، مفتی محمد اسلم رشادی قاسمی رکن شوری مرکز سلطان شاہ، مفتی محمد علی قاضی جنرل سکریٹری جماعت اہل سنت و چیر مین کرناٹکا اردو اکیڈمی، مفتی عمر فاروق فیڈریشن آف مساجد بنگلور ویسٹ ، عثمان شریف، مولوی عر واعبد اللہ شامل تھے۔