ای میل
یادگیر:یادگیرشہر کا قدیم دینی درس گاہ مدرسہ قادریہ بخار یہ ضیاء العلوم چامہ لے آوٹ اقصی کالونی یادگیر کی جانب سے 6 جنوری بعد نماز مغرب تا رات گیارہ بجے مدرسه قادریہ بخار یہ ضیاء العلوم چامہ لے آوٹ اقصی کالونی یادگیر میں جلسہ دستار حفظ مولویت منعقد ہے، جسکی صدارت عبد السلیم سگری صدر مدرسہ ہذا اور نگرانی منصور احمد افغان جنرل سیکریٹری مدرسہ ہذا فر مائیں گیں ، مہمانان خصوصی کی حیثیت سے غلام الثقلین حیدر آباد، حضرت علامہ نورانی میاں، ڈاکٹر مبصر احمد ساجد ،مولا نا محمد صدر الہدی رضوی، اور دیگر شرکت فرمائیں گیں، حضرت علامہ ابوالحسن نوری شیخ الحدیث جامعہ الحر ابھیونڈی مہاراشٹرا، حضرت علامہ ڈاکٹر کاشف رضا شاد
مدرس دار العلوم رضائے
مصطفی گلبرگہ شریف، حضرت علامہ مفتی عبد الرزاق مصباحی صدر مفتی دار العلوم رضائے مصطفیٰ گلبرگہ شریف ،حضرت علامہ مفتی حافظ عتیق الرحمن نائب شیخ الحديث جامعہ رضائے مصطفی گلشن رضوی رائچور کا خصوصی خطاب ہو گا۔ مولوی کورس میں فارغ التحصیل ہونے والے طلباء میں عبدالحمید ،عبد الباشاہ ،احمد رضا،دلکش رضا،رفیق احمد،پیر محمد،عبداللہ ،محمد کیف،جمال احمد ، محمد عارف ،اور حفاظ میں محمد اکمل ، محمد نفیس ، محمد مبارک ،انظر رضا،محمد جسیم،محمد شمیم،
محمد عقیل ،احمد رضا،محمد افتخار،مختار رضا کی دستار بندی کی جائے گی، تمام شرکاء کے لئے طعام کا انتظام کیا گیا ہے اور خواتین کے لئے پردے کا اہتمام کیا گیا ہے، صدر و اراکین انتظامی کمیٹی مدرسہ نے عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ،