سہارنپور، 8 جولائی (یو این آئی) اتر پردیش کے سہارنپور واقع دیوبند میں سماجی تنظیم دارالعلوم نے عید الاضحی کے پیش نظرگائے کی نسل کی قربانی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
دریں اثناء انتظامیہ نے بھی ہفتہ کو منائے جانے والے اس
تہوار کے حوالے سے مکمل چوکسی اختیار کرتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بھرپور تیاریاں کر لی ہیں۔
افسران نے ضلع ہیڈکوارٹر سے لے کر تھانے کی سطح تک امن کمیٹیوں کے ذریعے اس تہوار پر عوام سے امن و ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔