پٹنہ ، 25 فروری (یو این آئی) صدر جمعیۃ العلماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی صدارت میں آج سنیچر کو ایک روزہ گیارہواں عظیم الشان صوبائی اجلاس بنام 'تحفظ جمہوریت کا نفرنس شری کرشن میموریل ہال، نزد
گاندھی میدان، پٹنہ منعقد ہوا۔
جس میں ملک وریاست کے جمعیۃ سے منسلک اراکین سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ اس موقع پر مولانا سید ارشد مدنی، صدر جلسه و صدر جمعیہ علماء ہند نے ایک پر مغز خطاب فرمایا۔