نئی دہلی ، 2 دسمبر (یو این آئی) خواجہ خواجگان سلطان الہند حضرت معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ پر مندر کے دعوی کو صدر جمعیۃ علماء ہند (م) مولانا محمود اسعد مدنی نے ہندوستان کے قلب پر حملے سے تعبیر کیا ہے۔
آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق انہوں نے حکومت سے ملک بھر میں مساجد کے سلسلے میں جاری شر انگیزی
پر فوری روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انھوں نے اس سلسلے میں اتر کاشی (اتراکھنڈ ) کی جامع مسجد کے خلاف مہم اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے فرقہ پرستوں کو پنچایت کی اجازت دیے جانے پر سخت تنقید کی ہے اور کہا کہ ایسے لوگوں کو ہر جگہ حکومتوں کی سرپرستی حاصل ہے، جس کے نتائج ملک میں انار کی اور نفرت کی شکل میں ظاہر ہو رہے ہیں۔