نئی دہلی،3 اگست (یواین آئی) امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے مرکز جماعت اسلامی ہند میں منعقدہ پریس کانفرنس میں آج مرکز کا حالیہ بجٹ 2024-25 ، مدارس کے طلبہ کی اسکولوں میں جبری منتقلی اور اسرائیل پر لگام کسنے کے متعلق اپنے خیالات کا
اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں غریبوں ، پسماندہ طبقات، ایس سی، ایس ٹی اور مذہبی اقلیتوں کے لیے کوئی خاص راحت دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ صحت کے لیے جی ڈی پی کا کم از کم 4 فیصد اور تعلیم کے لئے 6 فیصد رقم مختص ہونی چاہئے مگر یہ بالترتيب 1.88 اور 3.07 فیصد ہی ہے۔