پھلواری شریف09جنوری(یوا ین آئی)قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل مولانا انیس الرحمن قاسمی نے ائمہ کرام سے بطور خاص اپیل کی ہے کہ کل خطبہ جمعہ میں سی اے اے،این پی آر اوراین آرسی کوموضوع بنائیں۔
مولانا قاسمی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاکہ اصحاب نظر سے یہ بات پوشیدہ نہیں ہے کہ حکومت ہند
ایک مخصوص نظریہ کے تحت شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے ) کے ذریعہ مذہبی بنیادوں پر ہندوستانی عوام کو تقسیم کررہی ہے۔
سی اے اے جو شہریت دینے کے لیے ہے،اس سے مسلمانوں کو علاحدہ رکھا گیا ہے،جب کہ قومی رجسٹر برائے شہریت(این آر سی )کا نفاذ اگر عمل میں آتا ہے توکروڑوں غریبوں،دلتوں اور مسلمانوں کی شہریت چھن جائے گی۔