: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،11 اکتوبر(یو این آئی ) حج بیت اللہ 2025 کے منتخب عازمین حج کو میڈیکل سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے ترکمان گیٹ پر واقع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں آئندہ14 اکتوبر سے حکومت دہلی کے محکمہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروس کے ڈاکٹروں
کی دو ٹیمیں اپنی خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں گی اور یہ خدمات صبح 9 بجے سے شام 3 بجے پورے ہفتہ پیر کے روز سے اتوار کے روز تک جاری رہینگی اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں نے کہا کہ عازمین حج کو سہولیات فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔