: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،15 مئی (ایجنسی) عالمی یوم ارد و آرگنائزیشن اور یونائٹیڈ مسلم آف انڈیا نے سال 2017کے لئے عالمی یوم اردو ایوارڈس کا اعلان کردیا ہے۔
اردو کی ترویج و اشاعت میں نمایاں خدمات انجام دینے والے معروف بزرگ شاعر پنڈت گلزار زتشی
دہلوی کو امسال لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
عالمی یوم اردو ایوارڈ کمیٹی کے کل ہند کنوینر ڈاکٹر سیدا حمد خان نے بتایا کہ بزرگ صحافی جلال الدین اسلم کی صدارت میں آرگنائزنگ کمیٹی کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں سال 2017کے لئے عالمی اردو ایوارڈ کے لئے مختلف افراد کے ناموں کا فیصلہ کیا گیا۔