: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 9 جولائی (یو این آئی) حج کمیٹی آف انڈیا کے وساطت سے دہلی، حیدر آباد، بنگلور، اندور، بھوپال، لکھئنو اور ناگپور امبارکیشن پوائنٹ سے سفرِحج کا آغاز کرنے والے تمام حجاجِ کرام خوشگوار ماحول میں فریضہ حج کی ادائیگی اور روضہ حضرت رسول اکرم کی زیارت کے بعد سعودی عرب سے وطن پہنچ گئے۔
آج آئی جی آئی بین الا قوامی ائیر پورٹ پر حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی ، آئی۔ آر ایس و دیگر متعلقہ ایجنسیز کے اعلیٰ آفسران و ذمہ داران نے حجاج کرام کا
پر تپاک خیر مقدم کیا۔ انڈین ائیر پورٹ پر تمام حجاج کرام کو 5 لیٹر آب زم زم دیا گیا۔ ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام حج کمیٹی آف انڈیا اور سعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانے کے زریعے حکومت ہند کے زریعے کئے گئے
خدمات و انتظامات سے کافی مطمیر مطمین نظر آئے۔
حجاج کا کہنا تھا کہ ایام حج میں گرمی کی شدت اور مشاعر مقدسہ کے محد و در قبے کے سبب چند مسائل ضرور پیش آئے ہیں۔ لیکن اللہ کی مصلحت اور اُس کے حکم میں تبدیلی کسی بھی ادارے اور حکومت کی طاقت سے باہر تھا۔