: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 25 فروری (یو این آئی) یکساں سول کوڈکے خلاف تمام لوگوں سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہاکہ آپ پر بھی ظلم ہورہا ہے اور ہم پر بھی ہورہا ہے ، اس کا مقابلہ ہمیں متحد ہوکر کرنا چاہئے۔
ہو کر کرنا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذریعہ منعقدہ بیداری موومنٹ فور کنسٹی ٹیوشن رائٹس، پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے
کہی۔
ملک کے موجودہ حالات کی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آپ کے حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اس لئے اس ظلم کا مقابلہ ہمیں مل جل اور متحد ہو کر کرنا ہو گا۔ انہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح جنگ آزادی کی لڑائی ہم نے مل جل کر لڑی ہے اور جنگ آزادی کے دوران کسی نے کسی ذات نہیں دیکھی، کسی کا مذہب نہیں دیکھا اور نہ کسی نے علاقہ دیکھا بلکہ سب لوگوں نے متحد ہو کر جنگ آزادی کی لڑائی لڑی اور ہم کامیاب ہوئے اور ہمارا ملک آزاد ہوا۔