: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی 25 ستمبر ( یو این آئی) دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں نے گزشتہ دنوں کچھ اخبارات میں حج بیت اللہ 2023 کے دوران حج امور کی انجام دہی میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے بے ضابطگیوں کی بات شائع ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج بیت
اللہ سے متعلقہ تمام تر امور کی انجام دہی حج ایکٹ 2002 اور دہلی حج رولس2006 نیز سرکاری مالیاتی امداد سے متعلق مقررہ اصول وضوابط اور اس ضمن میں حکومت اور منسلک نگراں محکموں کی جانب سے وقت بوقت جاری اور شائع رہنماں خطوط اور احکامات و ہدایات کی پابندی کے ساتھ ہی انجام دیے جاتے ہیں۔