حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے بانی و صدرنشین مولانا سید نصیر الدین چشتی جانشین دیوان اجمیر شریف نے حیدرآباد کے تاج بنجارہ میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی اہم درگاہوں کے سجادگان کے منعقد ہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک مہلک
وباء ہے جس سے انسانی جانوں کو خطرہ ہے۔
یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اس امتحان میں ہمیں اللہ سے ہی رجوع کرنا ہے۔
قرآن مجید کے مطابق اللہ تعالیٰ جس طرح اپنی نعمتیں عطاکرکے انسان کی آزمائش کرتا ہے اسی طرح اس پر مصیبتیں ڈال کر بھی اسے آزماتا ہے‘ ہمیں ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے۔