: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 23 جنوری (یو این آئی)مسلمانوں کی بدحالی کی وجہ معاشی اور سیاسی میدان میں رہنمائی کے فقدان کو قرار دیتے ہوئے مولانا سلمان حسینی ندوی نے کہا کہ ’کل ہند شریعہ کونسل‘ کے قیام کا مقصد مسلمانوں کی دینی، علمی ،معاشی ،سیاسی،
اقتصادی میدانوں میں شرعی رہنمائی کرنا ہے یہ بات انہوں نے کل ہند شریعہ کونسل کے امیر منتخب ہونے کے بعد کہی انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی دینی علمی معاشی سیاسی اقتصادی میدانوں میں شرعی رہنمائی کرنا ہے اس کیلئے ہر ضلع میں شرعی رہنما ڈیسک قائم کیا جائے گا۔