: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،9 اگست (یو این آئی)آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف ترمیمی بل 2024 کے سلسلہ میں طے کیا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں کے سربراہان اور این ڈی اے کی حلیف پارٹیوں کے نمائندوں اور ذمہ داروں سے ملاقات کی جائے یہ اطلاع آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری
مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے اپنے پریس بیان میں دی ہے انہوں نے کہا کہ اگست 2024 کے شروع میں بورڈ کے ذمہ داران، ملی جماعتوں کے سربراہان اور لیگل کمیٹی کے ارکان کی ایک آن لائن میٹنگ صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا۔