اندو، 3 جون (ذرائع) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو اپنا نیا صدر مل گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے اندور میں دو روزہ اجلاس کے بعد مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو بورڈ کا نیا چیئرمین بنایا گیا۔ بتادیں کہ اس سے قبل مولانا ربیع حسنی ندوی بورڈ کے چیئرمین تھے، جن کا طویل علالت کے بعد 13 اپریل 2023 کو انتقال ہوگیا تھا۔ اس کے بعد سے بورڈ کے چیئرمین کی کرسی خالی تھی۔ اب اے آئی ایم پی ایل بی کے اراکین نے متفقہ
طور پر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو نیا صدر منتخب کیا ہے۔
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بانی ارکان میں سے ایک ہیں۔ وہ اس سے قبل بورڈ کے جنرل سکریٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہیں اپریل 2021 میں سابق جنرل سیکرٹری مولانا ولی رحمانی کی وفات کے بعد قائم مقام جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد نومبر 2021 میں ہی کانپور کے جلسہ عام میں انہیں مستقل جنرل سکریٹری بنایا گیا۔