: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی 02جولائی(یو این آئی) ہندوستانی حجاج کرام کا فریضہ حج کی ادائیگی اور روضہ حضرت رسول اکرم کی زیارت کے بعد مدینہ / جدہ ائیرپورٹ سے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اب تک 121 پروازوں کے زریعے 37493حجاج کرام وطن واپس آچکے ہیں۔
ہندوستانی ہوائی اڈوں پر حجاج کے استقبال اور رہنمائی کے لیے موجود مرکزی، ریاستی حج کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ ایجینسیز کے ذمہ داران حجاج کا گرم جوشی سے استقبال کر رہے ہیں ائیر پورٹ پر تمام حجاج کو 5 لیٹر آب زم زم
فراہم کیا جا رہا ہے۔ وطن پہنچے حجاج کرام نے حج 2024 میں حج کمیٹی آف انڈیا کے زریعے حکومت ہند کے انتظامات پر اطمینان و خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُنھیں مثالی قرار دیا۔ حجاج نے بتایا کہ ایام حج میں گرمی کی شدت کے سبب چند مسائل ضرور پیش آئے۔ لیکن انکا حل انسانی قوت اور حکومتی طاقت سے باہر تھا۔
حجاج کی اکثریت سوشل میڈ یا پر حکومت اور حج سے متعلق حکومتی اداروں کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے، فیک نیوز اور معاشرے میں سنسنی پھیلانے والے غلیظ عناصر سے سخت ناراض دیکھائی دیئے۔