: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جدہ، 21 جون (یو این آئی) حج سیزن 2024 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے، جبکہ حجام کرام کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے اب تک ڈھائی لاکھ حاجی اپنے آبائی وطن روانہ ہو چکے ہیں۔ جبکہ آئندہ دنوں میں مزید حجاج کی روانگی
اس ایئر پورٹ کے ذریعے ہو گی اور یہ تعداد دس لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق عازمین کی روانگی کا سلسلہ مدینہ منورہ ایئر پورٹ سے بھی شروع ہو چکا ہے۔ حجاج کے لیے مدینہ منورہ ایئر پورٹ پر محکمہ پاسپورٹ کے کاؤنٹرز کے قریب قرآن پاک کا نسخہ ان کی اپنی زبان میں رکھا گیا ہے۔ جو روانگی کے وقت ہر حاجیوں کو دیا جائے گا۔