: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 6جنوری (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور جامعۃ الہدایہ جے پور کے امیر مولانا فضل الرحیم مجددی نے ملک اور دنیا میں آئے دن پیدا ہونے والے فتنوں سے مسلمانوں سےآگاہ رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ختم ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے اور اس ضمن امت کو کسی فتنہ کا شکار نہیں ہونا
چاہئے مولانا مجددی نے انٹرنیشنل آن لائن دارالعلوم فاروقیہ کے زیر اہتمام پانچ کورسز (ترجمہ قرآن کورس، صراطِ مستقیم کورس، آن لائن فن قرات کورس، عربی بول چال کورس، ختم نبوت کورس) کے اختتام پر آن لائن جلسے میں کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد آخری مسجد ہے۔