اقوام متحدہ، 25 مارچ (ایجنسی) اقوام متحدہ کی صحت ایجنسی نے عا لمی یوم ٹی بی پر کہا کہ ٹی بی نہ صرف دنیا کی سب سے متعدی جان لیوا بیماری ہے بلکہ یہ ایچ آئی وی کی طرح ہی لوگوں کی موت کی اہم وجہ بھی ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ٹی بی دنیا کی سب سے زیادہ مہلک متعدی بیماری ہے جو ہر برس تقریبا 4500 لوگوں کی جان لیتی ہے اور اس میں 30000 لوگ مبتلا ہیں۔
start;">ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سال 2000 سے اس جان لیوا بیماری کی روک تھام اور علاج کے قابل اس بیماری سے نمٹنے کی عالمی کوششوں نے تقریبا پانچ کروڑ 40 لاکھ لوگوں کی جان بچائی اور ٹی بی سے مرنے والوں کی تعداد میں 42 فیصد کمی درج کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال عالمی یوم ٹی بی کا موضوع ہے'یہ ٹی بی کو ختم کرنے کا وقت ہے'۔ اس عالمی یوم ٹی بی پر ڈبلیو ایچ او کی جانب سے عا لمی صحت کوریج کی سمت میں حکومتوں، متاثر ین ، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کو 'انسداد ٹی بی بینر' کے تحت متحد ہونے کو کہا گیا ہے۔