نئی دہلی، یکم دسمبر (ایجنسی) ملک میں ایچ آئی وی منتقلی کے نئے معاملوں میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ گزشتہ سات برسوںمیں اس میں 27 فیصد کی کمی آئی ہے۔ اس کے باوجود ہر سال 80 سے 85 ہزار لوگ اس ایچ آئی وی کی زد میں آرہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ایچ آئی وی اینڈ ایڈز پروگرام "یو این ایڈز" کے ہندوستان کے ڈائرکٹر ڈاکٹر بلال کامرہ نے آج کہا ہے کہ ہندوستان نے ایچ آئی وی منتقلی روکنے کی سمت میں اہم پیش رفت کی
ہے لیکن ہر سال ملک میں منتقلی کے 80 ہزار معاملے قابل قبول نہیں ہیں۔
انہوں نے عالمی ایڈزڈے پر یہاں منعقد ایک پروگرام میں کہا ہے کہ "ہندوسان نے ایچ آئی وی منتقلی کی سمت میں اچھی پیش رفت کی ہے۔ اس کی جانچ اور علاج میں یقینی طور سے کامیابیاں مل رہی ہیں۔ لیکن منتقلی کے نئے معاملے اب بھی تشویشناک ہے۔ ہرسال 80 سے 85 ہزار لوگوں میں منتقل ہونا قابل قبول نہیں ہے۔ ہم اس کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔ یہ قابل قبول نہیں ہے۔