: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ویب ڈسک/11ستمبر:- نزلہ اور زکام عموماً سردیوں کی بیماری ہے ، ٹھنڈے مقامات پررہنے والے افراد کے علاوہ وہ لوگ جن کا مدافعتی نظام قدرتی طور پرتھوڑا کمزورہوتا ہے جلد اس بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں،تاہم نزلے اور زکام میں مبتلا کسی بھی شخص سے اگر اس کی خیریت دریافت کی جائےتو وہ کہے گا کہ نزلہ اورزکام ہوا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ عام طور پرایک سمجھے جانے والی یہ دونوں بیماریاں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں ، ہیں لیکن دونوں کی علامات تقریباً ایک جیسی ہونے کی وجہ سے ان میں فرق کرنا بے حد مشکل ہوتاہے۔
بخار، نزلے کو عموماً سردی بھی کہاجاتا ہے یہ وائرس انفیکشن ہوتا ہے جس سے انسان کو معمولی بخارہوجاتا ہے جب کہ زکام کی صورت میں
تیزبخار چڑھتا ہے جس سے سرمیں درد کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے اور پورے جسم میں شدید درد ہوتا ہے۔
چھینکیں: نزلے میں بعض اوقات انسان کے چھینکنے کے باعث وائرس دوسرے انسان تک منتقل ہوجاتے ہیں اور کبھی ایسا نہیں بھی ہوتا جب کہ زکام میں متاثرہ مریض سے وائرس دوسرے انسان تک منتقل ہوتاہے۔
کھانسی: نزلے کی صورت میں بلغمی اورخشک دونوں اقسام کی کھانسی ہوتی ہے جب کہ زکام میں صرف بلغمی کھانسی ہوتی ہے۔
ناک کا بہنا: نزلے اور زکام کا سب سے واضح فرق جس سے ان کی شناخت کرنا نہایت آسان ہے وہ یہ ہے کہ نزلے میں انسانی ناک بہتی ہے اور گلے میں خراشیں پڑجاتی ہیں جب کہ زکام میں بلغم کا ریشہ بن جاتا ہےجو ناک میں جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور کئی بار تو انسان کو دم گھٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔