the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
میلبورن/3مئی(ایجنسی) بعض لوگوں کو خواب اچھی طرح یاد رہتے ہیں، کچھ کو خواب کی تفصیلات یاد نہیں رہتیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں خواب ہی نہیں آتے تاہم اگر آپ خواب کی تفصیلات یاد رکھنا چاہتے ہیں تو وٹامن بی 6 والی غذائیں یا اس کے سپلیمنٹ نسخے آپ کی کچھ مدد کرسکتے ہیں۔

ایک تحقیقی مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ وٹامن بی 6 ہمیں خوابوں کو یاد رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ رات کو سونے سے قبل اس وٹامن کی کوئی خوراک یا سپلیمنٹ کھائی جائے۔

آسٹریلیا میں ایڈیلیڈ اسکول آف سائیکولوجی کے ڈاکٹر ڈینہوم ایسپائے اور ان کے ساتھیوں نے تحقیق کے بعد اسے پرسیپچوئل اینڈ موٹر اسکِلز نامی جرنل میں اپنی تحقیقات شائع کرائی ہیں۔

ہم



جانتے ہیں کہ خواب لاشعوری طور پر ذہن میں ابھرنے والی ایسی تصاویر، مناظر اور آوازوں کو کہتے ہیں جنہیں ہم نیند میں محسوس کرتے ہیں۔ ماہرینِ نفسیات کے مطابق ایک صحت مند انسان کو رات میں چار سے چھ مرتبہ خوابوں کا تجربہ ہوتا ہے لیکن صبح اٹھتے ہی ان کی معلومات مبہم ہوجاتی ہے یا کبھی کبھار کوئی ایک خواب یاد رہ جاتا ہے۔ بسا اوقات اس کی کچھ معلومات بھی ہمارے حافظے میں رہ جاتی ہے۔

ڈاکٹر ایسپائے کہتے ہیں کہ وٹامن بی 6 سے آپ اپنے خوابوں کو بہتر انداز میں یاد رکھ سکتے ہیں لیکن اس کی پشت پر سائنس کی ایک چھوٹی سی تحقیق ضرور موجود ہے۔ اس کے لیے ڈاکٹر ڈینہوم ایسپائے اور ان کے ساتھیوں نے 100 ایسے افراد کو بھرتی کیا جن کی اوسط عمر ساڑھے 27 برس تھی۔ واضح رہے کہ وٹامن بی 6 جسمانی دفاعی نظام اور دماغ کی نشوونما کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.