آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اتراکھنڈ کی جانب سے رُڑکی میں ’دلک تھیراپی‘ پر ورکشاپ منعقد
رڑکی، 24 اکتوبر(یواین آئی)علاج بالتدبیر کے ایک اہم جز ’دلک تھیراپی‘ سے ہم عملی طو رپر کافی دور ہوچکے ہیں جبکہ اس کے ذریعہ مسکیولواسکلیٹل کے امراض
میں مبتلا افراد کا درد منٹوں میں بغیر دوا کے دور کیا جاسکتا ہےان خیالات کا اظہار آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس(اے آئی یوٹی سی ) اتراکھنڈ کی جانب سے رُڑکی میں دلک کی اہمیت و افادیت پر منعقدہ ایک روزہ ورکشا پ میں اے آئی یوٹی سی کے انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر عبیداللہ بیگ نے کیا۔