ممبئی 24 مارچ (یو این آئی)کورونا وائرس کے وبائی دور میں اس مرض پر قابو پانے نیز کورونا وائرس سے بچاو کے لیے قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کے لیے ایوروید اور یونانی ادویات کی موثرکارکردگی اورکوویڈ-19کے مریضوں میں بہتر کارکردگی ہائے جانے کے بعد یونانی ادویات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے مرکزی محکمہ صحت ، سنٹرل منسٹری آف آیوش نے ایک معاہدے کے ذریعے سے یہ طے کیاہےکہ ، محکمہ آیوش کے تحت یونانی، ایوروید و دیگر شعبہ طب سےتعلق رکھنے والے ڈاکٹرس اور پریکٹشنر ساتھ مل کر
کام کریں تو تپ وق ( ٹی بی) پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
اس ضمن میں انٹی گریٹیڈ میڈیسن پریکٹشنر اسوسیشن ( IMPA ) کے جنرل سیکریٹری، اور کووڈ ٹاسک فورس کے ممبر ڈاکٹر زبیر شیخ نے بتایا کہ بھارت سرکار نےاس کووڈ کے وبائی دور میں آیوش سسٹم اور آیوش پریکٹیشنر کی اہمیت کو سمجھاہے۔
اور حکومت اب اس نتیجہ پر پہنچہ ہے کہ عوامی صحت عامہ کوبہتر بنانے نیز نظام صحت کو مضبوط ، مستحکم اور فعال بنانے کے لیے یونانی سسٹم اور یونانی پریکٹشنر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔