: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 19 جنوری (یواین آئی) آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں درخواست کی ہے کہ طب یونانی کو قومی کمیشن برائے انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم ) میں مناسب نمائندگی دی جائے مکتوب میں این سی آئی ایس ایم ایکٹ 2020 میں ضروری ترامیم کی درخواست کی گئی ہے آل انڈیا یونانی تبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر
مشتاق احمد نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تحریرکردہ ایک خط میں کہا ہے کہ این سی آئی ایس ایم ایکٹ 2020 کے ذریعے حکومت ہند کی طرف سے سینٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن کی جگہ نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم) تشکیل دیا گیا تھا بدقسمتی سے اس میں طب یونانی کو مناسب نمائندگی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں طب یونانی سے وابستہ لوگوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔