: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ویب ڈسک/9اکتوبر: دل کے امراض کو دور رکھے ہم جانتے ہیں کہ سرکیومن نامی کیمیکل ہلدی میں عام پایا جاتا ہے اور بہت سے خواص رکھتا ہے۔ یہ ایک جانب تو اندرونی سوزش و جلن کو کم کرتا ہے تو دوسری جانب اس میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں 2012 میں ایک سروے کیا گیا اور دل کے مریضوں کو بائی پاس سے قبل تین دن قبل اور پانچ دن بعد روزانہ چار گرام سرکیومن دیا گیا تو اس سے دل کے دورے کے خطرات 17 فیصد تک کم دیکھے گئے۔
ہاضمے کو بہتر بنائے ہلدی ہاضمے کے پورے عمل کو بہتر بنا کرمعدے کے درد اور بوویل سنڈروم سے بچاتی ہے۔ 2012 میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ ہلدی کھانے کے عمل کو تیزی سے ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
ذیابیطس میں مفید روایتی
ادویات میں گزشتہ ہزاروں برس سے ہلدی استعمال ہورہی ہیں جو ذیابیطس کنٹرول کرنے کے کام آتی ہیں۔ جانوروں اور انسانوں پر کیے گئے کئی مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ ہلدی کا اہم ترین جزو سرکیومن ذیابیطس کے خلاف مؤثر ہے۔
جسم کے دفاعی نظام کی بہتری ہلدی میں موجود سرکیومن میں اینٹی وائرل، اینٹی انفلیمٹری اور اور اینٹی آکسیڈنٹس خواص موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بیکٹیریا کو ختم کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ امنیاتی نظام کو درست رکھتی ہے اور کینسر سمیت کئی بیماریوں کو آپ سے دور رکھتی ہے۔
پھیپھڑوں کا محافظ سرکیومن پھیپھڑوں کو صحت مند رکھتا ہے۔ 2017 کے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ معلومات تھوڑی ہیں لیکن سرکیومن، دمے ، سانس کے امراض، سسٹک فائبروسس، اور پھیپھڑوں کے دیگر امراض کے علاج میں مفید ثابو ہوا ہے۔