the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دانتوں کی تکلیف کئی بار مریض کے لیے ناقابل برداشت ہوتی ہے ، دانتوں میں درد کی وجہ سے مریض نہ تو ٹھیک طرح سے کھانا کھا سکتا ہے اور نہ کچھ پی سکتا ہےکیونکہ ٹھنڈا گرم لگنے کی وجہ سے بھی مریض کو شدید تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہے- چند گھریلو ٹوٹکے استعمال کرنے پر دانتوں کی تکلیف میں فوراً کمی ممکن ہے۔


نمک اورکالی مرچ کا استعمال
نمک اور کالی مرچ عموماً کھانوں میں استعما ل کیے جاتے ہیں لیکن ان کے بے شمار فائدے ہوتے ہیں جن کی مدد سے صحت کے مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے، نمک اور کالی مرچ کا مرکب اینٹی بیکٹریل اور سوزش میں بے حد آرام دہ ہوتا ہے، دانتوں میں تکلیف اور سوجن کی صورت میں نمک اور کالی مرچ کا استعمال نہ صرف درد کو کم کرتا ہے بلکہ مسوڑھوں میں سوجن کو بھی ختم کرتا ہے ، نمک اور کالی مرچ کا پیسٹ بنائیں اور درد ختم ہونے تک اسے بطور ٹوتھ پیسٹ



استعمال کریں۔

نمک اور نیم گرم پانی
دانتوں کے درد میں فوری آرام کے لیے نمک ملا ہوا نیم گرم پانی بہت کارگر ثابت ہوتا ہے، اگر دانت کےدرد میں فوری آرام چاہتے ہیں تو نمک ملے ہوئے نیم گرم پانی سے کلی کریں یہ نہ صرف دانتوں کےدرد میں آرام دلاتا ہے بلکہ منہ میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ بھی کرتا ہے جومسوڑھوں میں سوجن کا باعث بنتے ہیں۔

لونگ کا تیل
گرم مصالحے میں استعمال ہونے والی اس چھوٹی سی چیز میں قدرت نے بے شمار فوائد چھپا رکھے ہیں ،لونگیں دانتوں میں درد کے لیے استعمال کیا جانے والا بہت پرانا نسخہ ہے، یہ نہ صرف اینٹی بیکٹیریل ہے بلکہ یہ مسوڑھوں میں انفیکشن کو ختم کرنے کے لیے بھی بے حد مفیدہے۔تھوڑی سی کاٹن(روئی)لیں اوراس میں لونگ کا تیل لگائیں اب اس کاٹن کو متاثرہ دانت پر ملیں اس کے علاوہ آدھےگلاس پانی میں لونگ کے تیل کے چند قطرے ڈالیں اور اسے ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کریں یقیناً فائدہ ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
shaker Says:
good things

Comment posted on February 20 2018
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.