حیدرآباد،30 اکتوبر(ذرائع)حکومت تلنگانہ نے 30 نومبر 2025 تک فوری طور پر ایک سال کے لیے انڈے کے میئونیزکے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔حکومت نے کچے انڈوں سے تیار ہونے والی مایونیز کی پیداوار، ذخیرہ اور فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
عوام کی جانب سے
موصول ہونے والی شکایات کے مطابق، پچھلے چند مہینوں میں متعدد واقعات میں کچے انڈوں سے تیار کردہ مایونیز کو فوڈ پوائزننگ کا ایک سبب ہونے کا شبہ ہے۔
یہ عام طور پر سینڈوچ، سلاد، نمکین، شوارما اور مختلف پکوانوں میں سائیڈ ڈش یا ڈریسنگ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔