the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، یکم فرو ری (یو این آئی)وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے عام بجٹ میں ٹیکنالوجی نے صحت کے شعبے میں ایک مرکزی مقام حاصل کیا ہے دو نئی ڈیجیٹل اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے جو یہ اشارہ دیتا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ملک بھر میں صحت کی رسائی اور حفظان صحت سہولتوں کی توسیع میں اہم کردار نبھا رہی ہے آج ہوئے اعلانات میں کووڈ-19 وبا کی جھلک نظر آتی ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اُن لوگوں کے تئیں ہمدردی کاا ظہار کیا ہے جنہوں نے عالمی وبا کے سبب صحت اور اقتصادی سطح پر برے حالات کاسامنا کیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پچھلے دو برسوں میں صحت بنیادی ڈھانچے میں تیزی سے اصلاحات کے سبب ملک آج مضبوط پوزیشن میں کھڑا ہے۔ اپنی بجٹ تقریر میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیکہ کاری مہم کی رفتار



اور کووریج نے وبا سے لڑنے میں کافی مدد کی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا ‘‘مجھے پورا اعتماد ہے کہ سب کے پریاس سے ہم مضبوط شرح ترقی کے اپنے اس سفر کو جاری رکھیں گے’’۔
محترمہ نرملا سیتارمن نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ پچھلے برس کے بجٹ میں کیے گئے اقدامات نے کافی اچھی پیش رفت کی ہے جس کے لئے اس بجٹ میں بھی موزوں اور مناسب رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنا، ٹیکہ کاری پروگرام کا تیزی کے ساتھ نفاذ اور وبا کی موجودہ لہر کے تئیں ملک کے تیز ردعمل اس کے واضح شواہد ہیں۔
قومی ڈیجیٹل صحت ایکو سسٹم کیلئے ایک نئے کھلے پلیٹ فارم کا آغاز کیاجائیگا۔ اس میں وسیع طور سے صحت فراہم کرنے والوں اور صحت سہولتوں کے ڈیجیٹل اندراج، منفرد صحت شناخت اور مشترکہ فریم ورک شامل ہوں گے اور یہ صحت سہولتوں تک آفاقی رسائی فراہم کریگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.