موسم گرما کے شروع ہوتے ہی لوگ سوئمنگ پولس کا رخ کرتے ہیں، اور چھوٹیوں میں فارم ہاؤس، واٹر فالس وغیرہ کو جاتے ہیں، جہاں سوئمنگ پول میں خوب مستی کرتے ہیں، بچے ہو یا بوڑھے سبھی سوئمنگ پول میں نظر آتے ہیں- آئے جانتے ہیں سوئمنگ پول میں سوئمنگ کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے-
سوئمنگ پول کے پانی میں کئی لوگ نہاتے ہیں۔
ظاہرسی بات ہے کہ پانی مں ان سبھی کے جسم کا کچھ ایسی چیز رہ جاتی ہے جو کہ نقصان دہ ہوتی ہے۔ ایسے میں گرمیوں میں اس پانی میں نہانے سے ڈائریا، پیٹ درد، پیٹ میں مروڑ، جلد انفیکشن جیسی پریشانیاں شروع ہو جاتی ہیں۔ اس کی وجہ ہے کہ پول کے پانی کو صاف رکھنے کیلئے کئی مرتبہ بہت زیادہ کلورین کی مقدار ملادیتے ہیں جو جسم کیلئے نقصادن دہ ہوتی ہے۔