the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18 دسمبر(یو این آئی) جسم کے مدافعتی نظام کی تقویت واصلاح آیوش سسٹم کی اہم خوبیوں میں سے ہے اور یہ کووڈ۔19 وبا کے خلاف جنگ میں بہت اہم ثابت ہوئی۔ یہ بات پروفیسر (ڈاکٹر) افشار عالم، وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی نے سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم)، وزارت آیوش، حکومت ہند کے زیر اہتمام ’کووڈ۔ 19 وبا۔ تجربات اوراسباق‘کے موضوع پر 15-21 دسمبر 2021 کے دوران منعقد کئے جارہے پانچ ویبینارکی ایک سیریز کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
پروفیسر عالم نے مزید کہا کہ جیسے ہی کووڈ۔19کی وبا پھیلی صحتی نظام تنگ پڑگیا اورایسے میں آیوش سسٹم نے جسم کے مدافعتی نظام کی تقویت کی تدابیر کے ذریعہ اہم کردار ادا کیاکیونکہ اس بیماری سے تحفظ اور اس کے علاج میں قوت مدافعت بہت اہم ثابت ہوئی۔ انہوں نے کووڈ۔19 وبا پر ویبینار سیریز کے انعقاد کے لیے سی سی آر یوایم کی پذیرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اعلی ادارے کے طور پر سی سی آر یو ایم نے طب یونانی کے حوالے سے تحقیق وترقی میں کافی اہم پیش رفت کی ہے۔
اپنے تعارفی خطاب میں پروفیسر عاصم علی



خان، ڈائرکٹر جنرل،سی سی آر یو ایم اورایڈوائزر (یونانی)، وزارت آیوش، حکومت ہند نے کہا کہ سی سی آریو ایم نے کووڈ۔19وبا کے دوران وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مختلف سرگرمیوں اور اقدامات کے ذریعہ فعال کردار ادا کیا اور قوت مدافعت میں اضافے سے متعلق تدابیرپرمبنی ایڈوائزری جاری کی۔انہوں مزید کہا کہ کووڈ۔19سے متعلق کئی طبی تحقیق بھی کئے گئے اورSARS-COV-19وائرس کے خلاف In-silicoتحقیقات کے ذریعہ چار یونانی دواوں کی افادیت کا جائزہ لیاگیا۔
’کووڈ۔19وباکے دوران کی سیکھ‘ کے موضوع پر سیریز کے پہلے ویبینار میں خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جگل کشور، پروفیسر اورصدر، شعبہ کمیونٹی میڈیسن، صفدرجنگ اسپتال، نئی دہلی نے وبا سے نمٹنے کے لیے تشکیل دی گئی وزارتی کمیٹیوں کے رکن کے بطور اپنے تجربات بیان کئے۔انہوں نے درپیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کی وضاحت کی اور بیماری پر قابو پانے کے لیے امراض کی نگرانی کیلئے مضبوط نظام، کمیونٹی کی شمولیت اور دماغی صحت کے تحفظ کی حکمت عملی پر زور دیا۔ انہوں نے وبا جیسے حالات سے نمٹنے کے لیے آیوش نظام کے انضمام کابھی مشورہ دیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.