: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ویب ڈسک/26جنوری(ایجنسی) آج کل نیند نہ آنا عام سی بات ہو گئی ہے۔ڈجیٹل دور میں لوگوں کا زیادہ وقت موبائیل اور کمپیوٹرز کے ساتھ گزرتا ہے۔ایسے میں لوگ رات بھر جاگتے ہیں اور کچھ لوگوں کو تو رات میں نہیں بلکہ صبح میں نیند آتی ہے۔
اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں، تو آپ کے لیے رات کو نیند پوری کرنے کی تدبیر ہمارے پاس موجود ہے۔ ویک فٹ تنظم کے سی او اور کوآرڈینٹر انکت گرگ اور دی آوٹ فٹ کے بانی دیو رتھ وجے نے صحت مند نیند کے لیے اپنی معمول زندگی کی کچھ ٹپس کا اشتراک کیا ہے۔
خراٹے کو روکنے والی مصنوعات یہ مصنوعات ان لوگوں کے لیے بہت مفید ہے جن کو خراٹے سے پریشانی ہوتی ہے،
اس کے استعمال سے اچھی نیند آتی ہے۔
میموری فیم گدے یہ گدے بہت آرام دہ ہوتے ہیں اور ریڑھ کی ہدیوں کے لیے بہت فائدے مند بھی ہوتے ہیں۔
منٹ فلیور تھروٹ اسپرے یہ ایک ایسا اسپرے ہےجس کے استعمال سے گلے کی کھچ کھچ سے اور تکلیف سے آرام ملتا ہے ۔ یہ نرم سیلز کی ہلچل کو کم کرتا ہے جو خراٹے کا سبب بنتی ہیں۔
آواز کم کرنے والی مصنوعات ایسا اکثر دیکھا جاتا ہے کہ شہری علاقوں میں آواز کی آلودگی کے باعث لوگوں کو کم نیند آتی ہے۔ ایسی پریشانیوں سے نجات پانے کے لیے ساؤنڈ ریڈیوسر ایک مددگار مصنوعات ہے۔
سلیپ ماسک یہ ماسک ان لوگوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہوتا ہے، جنھیں روشنی میں نیند نہیں آتی۔اس کو آنکھوں پر لگا کر آرام سے سویا جا سکتا ہے۔