the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
واشنگٹن/20ستمبر(ایجنسی) ماہرین نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا ہے کہ جو ہم کھاتے ہیں اس کا اثر تو ہماری زندگی پر پڑتا ہی ہے لیکن کھانے کے اوقات اس سے ذیادہ اہمیت رکھتےہیں جب کہ ماہرین کا اصرار ہے کہ بستر پر جانے سے پہلے کچھ بھی کھانے سے گریز کیجئے کیونکہ اس سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور خود نیند بھی متاثر ہوتی ہے۔

امریکا میں جامعات کے 110 طالب علموں پر اس کے تجربات کیے گئے۔ اس تحقیق میں سائنسداں کم روشنی میں میلاٹونن کے اخراج (ڈی ایل ایم او) کا جائزہ لینا چاہتے تھے، یہ ایک قدرتی



عمل ہوتا ہے جس میں بدن نیند کے لیے تیار ہوتا ہے اور ایک طرح کا ہارمون میلاٹونن خارج ہوتا ہے جسے نیند کا ہارمون بھی کہتے ہیں، عام حالات میں اکثر افراد میں میلاٹونن کا اخراج رات کے 8 بجے شروع ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے انکشاف کیا کہ جو لوگ رات کو دیر سے کھانا کھاتے ہیں یا پھر سوتے وقت کچھ نہ کچھ کھاتے ہیں ان میں میلاٹونن بھی متاثر ہوتا ہے اور وزن بڑھنے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے، اسی لیے ماہرین کی اکثریت زور دیتی ہے کہ کیلوریز کا ذیادہ تر حصہ آپ دن کی روشنی میں ہی کھائیں تو اس کے بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسی طرح مرغن غذائیں رات دیر تک کھانے سے موٹاپا بڑھتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.