the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/4جون(ایجنسی) وٹامن ڈی صحت مند ہڈیوں ، دانتوں اور پٹھوں کے لئےبہت ضروری ہے۔ ہمیں وٹامن ڈی بنانے کے لئےدھوپ کی ضرورت پڑتی ہے۔ وٹامن ڈی کیسے حاصل کیا جائے اور ساتھ ہی دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے کسے بچا جائے، یہ آپ کے جسم پر منحصر ہے۔ اس کے علاوہ اس کا انحصار دن کے وقت یا سال کے دن پر ہے۔ 
تحقیق کے مطابق دھوپ والے دنوں میں سیریٹونن ہارمون بننتا ہے جو مزاج خوشگوار بنادیتا ہے۔مختلف لوگوں کو مختلف مقدار کی ضرورت پڑتی ہے۔اس کے لئے خطرے اور فائدہ کی شرح بھی الگ الگ ہوتی ہے۔اگر آپ کی رنگت گوری ہے تو آپ کے لئے 20 منٹ دھوپ کافی ہے۔ گہری رنگت والوں کو چھ گنا زیادہ دھوپ کی ضرورت پڑتی ہے۔گہری رنگت والوں کے جلد کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ دھوپ میں کھڑے ہوکر اپنا سایہ دیکھیں۔ اگر آپ کا سایہ چھوٹا ہے تو اس دن خطرناک الٹرا وائلٹ لائٹ



زیادہ طاقتور ہے۔ اس دن آپ کو خود دھوپ سے بچانے کی ضرورت ہے۔

تحقیق سے بات بھی سامنے آئی ہے کہ کم دھوپ ملنے سے موڈ خراب رہتا ہے ۔ نیند کم آتی ہے اور وزن بڑھنے کے امکانات ہوتےہیں۔دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور آپ کی ہڈیاں بھر بھری اور کمزور ہوجاتی ہیں۔ بعض لوگوں کو وٹامن ڈی کی گولیاں لینے کی ضرورت پڑتی ہے ۔لیکن ایک ساتھ ہی اکٹھے وٹامن ڈی حاصل کرنے کی کوشش بھی ٹھیک نہیں ہے۔دھوپ میں یو وی شعاعیں جلد کے لئے نقصان دہ ہیں۔ اس سے جلد کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ہر سال سورج کی روشنی سے جلد جلنے سے جلد کے سرطان کا خطرہ بڑھ کر تین گنا ہوجاتا ہے۔ 
جلد کے نوے فی صد سرطانوں کا باعث زیادہ دھوپ ہے۔اگر آپ جلد میں تبدیلی دیکھیں تو فوراً ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ جتنی جلدی تشخیص ہو اتناہی بہتر ہے۔جلد تشخیص سے کامیاب علاج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں دھوپ کی جس قدر ضرورت ہے اسی کے ساتھ احتیاط بھی لازمی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.