ڈاکٹر محمود احسن صدیقی (صدر) اور ڈاکٹر سیّد عبدالمجیب (جنرل سکریٹری) منتخب
جے پور، 19 فروری (یواین آئی) آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (اے آئی یوٹی سی )راجستھان اسٹیٹ کی ایگزیکیوٹیو کمیٹی کی میٹنگ زیرصدارت پروفیسر غلام قطب چشتی (سابق ڈین یونانی، ڈاکٹر ایس آر کے راجستھان آیوروید یونیورسٹی جودھپور) جے پور میں منعقد ہوئی جس میں
تنظیم کی تشکیل نو کا اعلان ہوا اور اس موقع پر اتفاق رائے سے ڈپٹی ڈائرکٹر یونانی، حکومت راجستھان ڈاکٹر محمود احسن صدیقی (صدر)، سابق میڈیکل آفیسر یونانی، حکومت راجستھان ڈاکٹر عبداللہ ظفر (سینئر نائب صدر)، ڈاکٹر اعظم انصاری (نائب صدر)، ڈاکٹر رضا علی خاں (نائب صدر)، ڈاکٹر عبدالوصی چودھری (نائب صدر)، ڈاکٹر سیّد عبدالمجیب (جنرل سکریٹری) منتخب ہوئے ۔