the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ویب ڈسک/12مارچ(ایجنسی) اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کئی اعزازات اپنے نام کر رکھے ہیں۔ وہ مسلسل اپنے چہرے کی خوبصورتی کو قائم ودائم رکھنے میں کامیاب ہیں۔ حال ہی میں وہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئیں مگر انہوں‌ نے شادی کے موقع پر میک اپ کے لیے مصنوعی کاسمیٹکس کے استعمال کے بجائے ایک دیسی ٹوٹکا استعمال کیا۔ اس کے بعد معلوم ہوا کہ پریانکا کے چہرے کی خوبصورتی، بشاشت اور تازگی کا راز اس سادہ سے ٹوٹکے میں پنہاں ہے۔

مقامی سطح پر اس ٹوٹکے کو 'ہلدی ماسک' کا نام دیا جاتا ہے۔ پریانکا باقاعدگی کے ساتھ اس گھریلو ٹوٹکے کو استعمال کرتی ہیں جس نے ان کے قدرتی حسن کو اب تک برقرار رکھا ہے۔

شاید آپ سوچ رہے ہوں‌ کہ آخر 'ہلدی ماسک' ہے کیا اور اسے کیسے تیار کیا جاتا ہے تو لیجے پریانکا چوپڑا کے اس "محیر العقول" ٹوٹکے کی تفصیلات بھی پڑھ لیں۔ اس کی تیاری میں ایک بڑا چمچ ہلدی، اسی کی مقدار میں گندم کا آٹا، لیمون کا جوس ایک چمچ، دہی ایک چمچ اور عرق گلاب کے چند قطرے شامل کریں۔

ان تمام اجزاء کا ایک پیسٹ بنائیں اور اسے 15 سے 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اسے چہرے پر لیپ کر لیں اور تھوڑی دیر بعد گرم پانی سے دھو لیں۔

ہلدی پیسٹ کے فواید
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی خواتین قارئین اس گھریلو



ٹوٹکے کے بارے میں جان کاری کی خواہاں ہوں گی۔ اس لیے قارئین کی معلومات کے لیے اس میں شامل پانچ اجزاء کے طبی فواید بھی پیش ہیں۔

آٹا
گندم کے آٹے سے چہرے کا رنگ کھل اٹھتا ہے۔ چہرے کی تازگی اور چمک میں اضافہ ہوتا ہے۔ چہرے پر جھریوں کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔ آٹا چہرے پر کیل مہاسوں کے خاتمے، داغ دھبوں اور فالتو بالوں سے نجات دلاتا ہے۔

ہلدی
ہلدی پائوڈر کے چہرے کی رنگت اور خوبصورتی کے لیے بے پناہ فواید بیان کئے جاتےہیں۔ ہلدی کی وجہ سے چہری کی قدرتی چمک برقرار رہتی ہے۔ اس میں ایٹنی آکسائیڈ مرکبات چہرے کو ہر طرح کے انفیکشن سے بچاتے ہیں۔ ہلدی کے لیپ سے چہرے پر بڑھاپے کے اثرات کے ظہور میں تاخیر ہوتی ہے۔ ہلدی کو چہرے کے زخموں کے علاج کے لیے بہ طور دوا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

لیموں کا رس
لیموں میں فائبر ھائڈرکس ایسڈ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو چہرے کی جلد اور سطح پر مردہ خلیات کو تلف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے استعمال سے چہرے پر نئے اور صحت مند خلیات پیدا ہوتے اور چہرے کی جلد کی نرمی اور نراکت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

دہی
چہرے کی صحت اور اس کی قدرتی چمک کو محفوظ رکھنے میں دہی کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ دہی چہرے پر بڑھاپے کے اثرات زائل کرتا، چہرے پر کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتا اور چہرے کی جلد کے سکڑنے سے بچاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.