ذرائع:
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ دیر تک جاگتے ہیں ان کی عمر کم ہو سکتی ہے۔ کیونکہ ان میں غیر صحت بخش عادات پیدا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
ایسے لوگ زیادہ تر شراب نوشی اور سگریٹ نوشی کرتے ہیں اور آٹھ گھنٹے کی نیند لینے کا امکان کم ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ رات کے جاگنے والوں میں کسی بھی وجہ سے مرنے کے امکانات 9 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔