the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی 29 نومبر [ایجنسی]سردیوں میں جلد کی خشکی کی شکایت عام ہے۔ اکثر لوگوں کے ہونٹ بری طرح پھٹنے لگتے ہیں,خاص طور پر خشک جلد والوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عام طور پر موئسچرائزر، کریم اورلوشن سے اس صورتحال کا مقابلہ کیا جاتا ہے لیکن ان چیزوں سے اکثر وقتی راحت ملتی ہے۔ مسئلہ وہیں کا وہیں رہ جاتا ہے۔ 

سردیوں میں جلد کی خشکی سے نپٹنے کاایک آسان نسخہ بھی ہے جس سے سردیوں میں بھی جلد کو نرم و ملائم رکھا جا سکتا ہے۔اس پر لاگت بھی زیادہ نہیں آتی۔

زیتون کے تیل کا استعمال
اب یہ کوئی راز نہیں کہ زیتون کے تیل میں بیش بہا فائدے ہیں۔ اسے نہ صرف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے بلکہ درد کی شکایت میں اس سے مالش بھی آرام پہنچاتی ہے۔
جلد کونرم و ملائم اور چمکدار رکھنے کے لئے زیتون



کے تیل سے بھی خاطر خواہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور اس کے لئے چائے کےصرف ایک سے دو چمچ زیتون کے تیل کی ضرورت پڑے گی۔

ہلکے سے نیم گرم زیتون کے تیل سے روزانہ رات میں سونے سے قبل چہرے اور ہاتھ پیروں پر ہلکی مالش سردیوں میں جلد کی خشکی سے حیرت انگیز طور پر نجات دے سکتی ہے۔
نہانے سے قبل بھی زیتون کے تیل سے کمر اور جسم کے دیگر حصوں کا مساج کرسکتے ہیں۔ اس سے خون کی روانی میں بھی بہتری آئےگی اورسردیوں میں جلد کی نمی برقرار رہے گی۔
جلد زیادہ خشک ہو تو زیتون کے تیل میں تھوڑا سا کھوپرے کا تیل بھی شامل کرلیں اور کچھ دن تک روزانہ جلد پر استعمال کریں اس سے جلد کو بہتر نمی ملے گی۔

چہرے سے مردہ جلد دور کرنے اور اسے ایک نئی چمک دینے کے لیے تھوڑا سا زیتون کا تیل اور کافی کے بیجوں کا پاؤڈر لےکر پیسٹ بنالیں اور ہاتھوں کو گول انداز میں پھیر کرمساج کرنے سے نہ صرف مردہ جلد دور ہو گی بلکہ جلد میں قدرتی نمی بھی بحال ہو جائے گی۔قارئین اس حوالے سے بہر حال اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.