: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 21 ستمبر (یو این آئی) صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت انوپریہ سنگھ پٹیل نے ہفتہ کو کہا کہ محفوظ خوراک اور آبی زراعت، پروسیسیڈ فوڈز اور آرگینک کاشتکاری کے لیے نئے اور ابھرتے ہوئے علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
آج یہاں گلوبل فوڈ ریگولیٹرز سمٹ 2024 میں علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ کے موضوع پر علاقائی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ پٹیل نے کہا کہ صرف اتحاد
اور تعاون سے ہی خطہ بین الاقوامی خوراک کے معیارات کو بہتر بنانے میں میں موثر ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیائی خطہ دنیا کی خوراک کی پیداوار کا اہم حصہ ہے۔ ایک خطہ کے طور پر صلاحیت کے باوجود، پورے خطے میں ریگولیٹری فریم ورک، ادارہ جاتی صلاحیتوں اور تکنیکی مہارت میں نمایاں خلاء، اور غذائی تحفظ کے معیارات کے بارے میں آگاہی کی کمی ہے۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون کو بڑھانا ہو گا۔