نئی دہلی، 31 جولائی ( یواین آئی ) ایک زمانے میں ہڈیوں اور جوڑوں کی بیماریاں صرف عمر دراز لوگوں کی پریشانی تصور کی جاتی تھی، لیکن بدلتے طرز زندگی اور تناؤ کی وجہ سے ان دنوں نوجوان بھی ان پریشانیوں کا شکار ہیں۔
انڈین آرتھوپیڈک
ایسوسی ایشن نے ان مسائل کے بڑھتے ہوئے قہر کو مدِ نظررکھتے ہوئے 4 اگست کو منائے جانے والے نیشنل بون اینڈ جوائنٹ کے دن کے سلسلے میں ملک بھر اگست کے پہلے ہفتے میں بیداری مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔
اس سال کا اہم موضوع ’ ڈیجنریٹوڈیزیز کی روک تھام ‘ ہے ۔