the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ویب ڈسک/7فروری(ایجنسی) عام طور ہر لوگ جب بات کرتے ہیں ان کے منہ سے ایک ناخوشگوار بو بھی ساتھ آتی ہے جو سامنے والے انسان کو انتہائی ناگوارگزرتی ہے لیکن چند نسخوں پر عمل کرنے سے منہ کی بدبو سے بچا جاسکتا ہے۔ 

سائنس دانوں کے مطابق اس بدبو کو 'ہیلی ٹوسس' کہا جاتا ہے اور یہ سانس باہر نکالتے ہی خارج ہوتی ہے جب کہ یہ ذاتی اور سوشل تعلقات پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتی ہے اس لیے لوگ اس سے نجات کے لیے اکثر ڈینٹل سرجن کے پاس جاتے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ منہ کی غیر صحت مندانہ صورت حال اس بیماری کی وجہ بن سکتی ہے جس میں مسوڑھوں کی بیماری، زبان کا صاف نہ ہونا اور منہ میں ہونے والے مختلف انفیکشن شامل ہیں۔

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کا لائف اسٹائل جس میں رات کو دیر تک کام کرنا اور رات کا کھانا نہ کھانا جب کہ کچھ بیماریاں جیسے شوگر، ہرنیا اور جگر کی بیماریاں بھی منہ میں بدبوکا باعث بنتی ہیں۔ 




nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">فلاسنگ کرنا

بہت سے لوگ کھانا کھا کر فلاسنگ یعنی دانتوں کے درمیان پھنسی غذا کو نکالنے کے عمل کو نظر انداز کردیتے ہیں جب کہ مائیکروبس کی بڑی تعداد دانتوں کے درمیان پھنسی رہ جاتی ہے جو صرف فلاسنگ سے دور ہوسکتی ہے۔

زبان کی صفائی
طور پر لوگ برش کرتے ہوئے اپنی زبان کو صاف نہیں کرتے جب کہ زبان کو صاف کرنے سے مسوڑھے بھی صحت مند رہتے ہیں۔

برش اور ماؤتھ واش کرنا
ڈینٹل سرجن کے مطابق روزانہ دن میں دو بار برش کرنا چاہیے جس سے دانتوں میں پیدا ہونے والے پلیک سے بچا جاسکتا ہے کیونکہ یہی بدبو پیدا کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے جب کہ برش کے ساتھ ساتھ روزانہ ماؤتھ واش کا استعمال کرنا بھی منہ کی بیماریوں سےنجات دیتا ہے.
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.