: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ویب ڈسک/28مارچ(ایجنسی) اگر اجابت معمول کے مطابق نہ آئے، تھوڑی تھوڑی ہو یا دو تین روز کے بعد آئے تو اسے قبض کہا جاتا ہے۔ بڑوں کی طرح شیرخوار بچوں کو بھی قبض کی شکایت ہوجاتی ہے۔ اگر بچہ ایک ہفتے میں کم از کم تین بار اجابت نہ کرے، اجابت کرتے ہوئے فضلہ بہ آسانی خارج نہ ہوتا ہو، فضلہ خشک اور سخت ہو تو یہ قبض کی علامت ہے۔
یہ عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب بچے کو ریشہ دار پھل، سبزیاں اور دلیے مطلوبہ مقدار میں نہ دیئے جارہے ہوں۔ پانی مطلوبہ سے کم مقدار میں پلایا جارہا ہوں یا انہیں دودھ زیادہ مقدار میں دیا جارہا ہو اور وہ گھر پر یا اسکول میں ٹوائلٹ استعمال کرنے سے خوف کا شکار ہوں۔ بہت کم صورتوں میں شیرخوار اور چھوٹے بچوں میں قبض کی وجہ کوئی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔
بچوں کی غذا میں تبدیلیاں اور
انہیں اجابت کرنے کی صحیح طور سے تربیت دے کر قبض سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ قبض کا علاج شروع کرنے کے اثرات چند روز کے بعد اور بعض اوقات چند ہفتوں کے بعد ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ قبض میں مبتلا بچے کو پانی زیادہ مقدار میں پلائیے۔ اگر اس نے ابھی ٹھوس غذا کھانی شروع نہیں کی ہے تو دودھ پلانے کے درمیانی وقفوں میں اسے پانی پلائیے۔ اگر آپ ڈبے کا دودھ دے رہے ہیں تو اس میں اضافی مقدار میں پانی ملانے کی ضرورت نہیں۔ آنتوں کو متحرک کرنے کےلیے بچوں کی ٹانگوں کو سائیکل چلانے کے انداز میں حرکت دیجیے اور دھیرے دھیرے ان کے پیٹ کو سہلائیے۔
بڑے بچوں کو پانی اور مشروبات زیادہ مقدار میں دیجیے اور انہیں پھلوں کی طرف راغب کیجیے۔ سیب، انگور، ناشپاتی، آڑو، اسٹرابیری اور انجیر قبض میں مفید ہیں۔ ان کوششوں کے باوجود اگر قبض میں افاقہ نہ ہورہا ہو تو پھر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔