نئی دہلی ، 20 اگست (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے 37،571 نئے کیسزسامنے آئے ہیں اور اس دوران ایکٹو کیسز کی تعداد میں 524 کی کمی درج کی گئی ہے ملک میں جمعرات کو 54 لاکھ 71 ہزار 282 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئےاوراب تک 57 کروڑ 22 لاکھ 81 ہزار 488 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد
و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37،571 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ 58 ہزار 829 ہو گئی ہے۔
اس دوران 36 ہزار 555 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 61 ہزار 635 ہو گئی ہے۔
اس دوران ایکٹو کیسز 524 کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 605 ہو گئے ہیں۔