: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 4 مارچ (یو این آئی) صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے جدید اور روایتی طبی طریقوں کی مشترکہ تحقیق پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مختلف خطوں کے درمیان صحت دیکھ بھال خدمات میں فرق کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
پیر کو یہاں راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ کے 27 ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر منڈ اویہ نے کہا کہ آیوش کے میدان میں تحقیق کی بہت ضرورت ہے۔ اس سے دیہی علاقوں میں صحت دیکھ بھال کی خدمات مناسب اور کفایتی طور پر پہنچائی جاسکتی ہیں۔ تحقیق
کے ذریعے جدید اور روایتی تعلیمی طریقوں میں فرق کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر مسٹر منڈ اویہ نے ملک بھر میں منتخب آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ایمس میں آیوش۔ آئی سی ایم آر ایڈوانسڈ سینٹر فار انٹیگریٹیو ہیلتھ ریسرچ (اے آئی۔اے سی آئی ایچ آر) کے قیام کا اعلان کیا۔ چار منتخب مقامات پر پانچ آیوش۔ آئی سی ایم آر ایڈوانسڈ سینٹر فارانٹیگریٹڈ ہیلتھ ریسرچ ( اے آئی ۔ اے سی آئی ایچ آر) کا آغاز کیا۔ انہوں نے آیوش صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے لیے انڈین پبلک ہیلتھ اسٹینڈرڈز کا بھی آغاز کیا۔